کیا آپ کو بھی کھانسی کی شکایت ہے؟وجوہات اور طریقہ علاج جانئے
نیویارک(نیوزڈیسک)سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس موسم میں کھانسی کا ہو جانا ایک عام سی بات ہے لیکن بعض اوقات سردی کے بغیر ہی ہمیں کھانسی شروع ہو جاتی ہے اور ہمارا جینا دوبھر ہو جاتا ہے۔آئیے آج آپ کو کھانسی کی اہم وجوہات اور ان کا تدارک بتاتے ہیں
۔وائرل انفیکشن کے بعد کی کھانسی
بعض اوقات سردی لگنے کے بعد ہمیں کھانسی شروع ہو جاتی ہے جو کہ بیماری میں ایک نارمل عمل ہے۔ اس کے لئے زیادہ پریشان نہ ہوں اور کسی گرم مشروب کا استعمال جاری رکھیں۔ انٹی بائیوٹک سے یہ کھانسی ٹھیک نہیں ہو گی لہذا کسی کھانسی کے شربت کا استعمال کریں یا پھر اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
ایستھما/دمہ
اس بیماری میں اکثر رات کے وقت کھانسی شدید ہو جاتی ہے جبکہ نیند بری طرح
متاثر ہوتی ہے،سانس بھی اکھڑ اکھڑ کر آتا ہے۔ اس کے علاج کے لئے ضروری
ہے کہ معالج کے مشورے کے بعد انہیلر کا استعمال کریں جو آپ کی سانس کی
نالیاں کھول دے گا اور کھانسی سے کافی حد تک سکون ملے گا۔
سینے میں جلن
کھانے کھانے کے فوراًبعد آپ کو کھانسی ہو سکتی ہے جبکہ منہ میں تیزابیت کا
ذائقہ محسوس ہوتا ہے ۔اس کی وجہ رات کو دیر سے کھانا کھانا ہے جبکہ اس
کے علاج کے لئے ضروری ہے کہ سونے سے قبل اپنے سر کو اضافی تکیے
سے تھوڑا سا اونچا کر لیں،اس طرح تیزابیت سے نجات ملے گی جبکہ دوائی میں
Zantacیا اس سے ملتی جلتی ادویہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ کھانسی
مستقل رہے تو پھر اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
سینے کی انفیکشن
بخار ہونے کی صورت میں اکثر کھانسی شروع ہو جاتی ہے اور سینے میں
انفیکشن ہو جاتی ہے۔ یہ ایک معمول کی بات ہے جس کے لئے آپ کو زیادہ
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اسے کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا
استعمال کریں اور ساتھ پیراسٹامول کا استعمال بھی کریں۔
سیٹی والی کھانسی
کھانسی کے دورے میں آپ کے سینے اور گلے سے سیٹی کی آواز نکلتی ہے۔یہ
کھانسی حالیہ کچھ سالوں سے پھر پھیلنے لگی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ
بچوں کو اس سے بچائیں اور ڈھیروں مشروبات کے ساتھ آئی بو پروفین(بروفین)
کا استعمال کریں۔
دوائی کی وجہ سے کھانسی
کچھ بلڈ پریشر کے مریضوں کو ادویات کے استعما ل کی وجہ سے کھانسی کی
شکایت ہو جاتی ہے۔یہ کھانسی رات کے وقت ہوتی ہے اور بہت خشک ہوتی ہے۔
اگر آپ کو یہ شکایت ہو تو فوراًسے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
تپ دق والی کھانسی(ٹی بی)
ٹی بی کے مریضوںکو کھانسی کی شدید شکایت ہو جاتی ہے۔ اس بیماری میں
مریض کا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، رات کو پسینے آتے ہیں،
تھکاوٹ اور ساتھ بخار کی شکایت ہو جاتی ہے۔اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی
شکایت ہو تو فوراًسے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں کیونکہ یہ ٹی بی کی
ابتدائی علامات ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کا علاج شروع کرے گا جو کہ چھ ماہ پر محیط
ہو سکتا ہے۔
تمباکونوشی کے باعث کھانسی
جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں انہیں کھانسی کی شکایت تو اکثر رہتی ہے لیکن
اگر یہ کھانسی شدید ہو جائے یا کھانسی کے ساتھ خون بھی آنے لگے تو یہ اس
بات کا پیش خیمہ ہے کہ آپ کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان ہو گیا ہے۔ آپ اپنے
معالج سے مشورہ کریں اور ساتھ ہی سینے کا ایکسرے بھی اتروائیں۔اس کے بعد
علاج شروع ہوگا اور اس دوران سگریٹ نوشی فوراًترک کردیں۔
پھیپھڑوں کا سرطان
یہ کھانسی تین ہفتوں سے زائد طول پکڑ جاتی ہے، وزن کم ہو جاتا ہے، سینے
میں درد رہتا ہے، تھکاوٹ اور کبھی کبھی بخار پھیپھڑوں کے کینسر کی عام
علامات ہیں۔یہ عموماًتمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں کیموتھراپی
کی جاتی ہے۔
دل کی تکلیف
دل کی تکلیف میں کبھی کبھار کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے ۔اس کی عمومی
علامات میں سانس کا مشکل سے آنا، تھکاوٹ وغیرہ شامل ہیں۔اس کے بہتر علاج
کے لئے معالج سے مشورہ کریں اور اپنی ادویات باقاعدگی سے کھائیں۔
کیا آپ کو بھی کھانسی کی شکایت ہے؟وجوہات اور طریقہ علاج جانئے
Reviewed by Unknown
on
07:44:00
Rating:

No comments