دنیا کے مختلف ممالک میں عیسوی سال 2015ء کے جشن کا آغاز ہوگیا ہے
لندن : دنیا کے مختلف ممالک میں عیسوی سال 2015ء کے جشن کا آغاز ہوگیا ہے
جب کہ کئی ممالک میں نئے سال کو منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں ،پاکستان میں
منچلوں پر دھاوے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، اس موقع پر ایک سروے میں سامنے
آیا جس میں نیو ایئر کی سب سے عجیب و غریب رسومات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس سروے میں چلی کا ایک چھوٹا سا قصبہ نئے سال کے استقبال کے اپنے انوکھے
انداز سے سب پر بازی لے گیا ہے۔ وسطی چلی کا قصبہ ٹیلکا میں لوگ نئے سال
کے آغاز کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جمع ہوکر ہاتھوں میں کھوپڑیاں
اٹھا کر اپنی طرف سے مرحومین کے ساتھ سال نو کا استقبال کرتے ہیں۔ دوسرا
نمبر رومانیہ کے نام رہا جس میں وہاں کے کاشتکار مضحکہ خیز انداز میں
جانوروں کی آوازیں سننے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر اس میں کامیاب ہوجائیں تو
اسے بدقسمتی اور ناکامی کی صورت میں خوش قسمتی کی علامت مانا جاتا ہے۔
تیسرے نمبر پر آئرلینڈ کے باسیوں کی انوکھی روایت ہے جس میں وہ دیواروں پر
پرانی روٹیاں رکھ کر بری روحوں کو دور رکھنے اور خوش قسمتی کو اپنی جانب
کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح جوہانسبرگ کے ضلع ہلز بورو میں تو
نئے سال کا استقبال کھڑکیوں سے فرنیچر، چولہے، بستر غرض گھروں کا کافی
سارا سامان کھڑکیوں سے باہر پھینک کر کرتے ہیں۔ چوتھا نمبر سائبریا کے
انوکھے باسیوں کے نام ہے جو اس سرد ترین ٹھٹھرا دینے والے موسم میں بھی نئے
سال کے شروع ہونے پر بیکال جھیل میں سوراخ کرتے ہیں اور اس میں چھلانگ
لگا کر خوشی مناتے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں عیسوی سال 2015ء کے جشن کا آغاز ہوگیا ہے
Reviewed by Unknown
on
11:28:00
Rating:

No comments