[Daily Beats]

Ads Top

پی ٹی اے کو آرمی چیف اور ڈیی آئی ایس آئی کے نا م سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بند کرنے کی سخت ہدایات جاری

اسلام آباد(قدرت نیوز) ملٹری اسٹبلشمنٹ نے پی ٹی اے کو فیس بک پر آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کے نام سے کام کرنے والے جعلی اکاﺅنٹس کو فوری طور پر  بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں  لیکن پی ٹی اے نے اپنی بے بسی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کے نام سے کئی جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگنے کے بعد ملٹر ی اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی اے کو فوری طور پر ان جعلی اکاﺅنٹس کو بند کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان پی ٹی اے نے کہاہے کہ ہمارے پاس کسی بھی قسم کے اکاﺅنٹ کو بندکرنے کی صلاحیت نہیں ہے ہم صرف یوٹیوب کی طرح پوری ویب سائٹ ہی بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان جعلی اکاﺅنٹس کو بند کرنے کے لیے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے اور انہوں نے بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ جلد ہی ان کاﺅنٹس تک رسائی حاصل کر کے ان کو بند کر دیا جائے گا۔
پی ٹی اے کو آرمی چیف اور ڈیی آئی ایس آئی کے نا م سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بند کرنے کی سخت ہدایات جاری پی ٹی اے کو آرمی چیف اور ڈیی آئی ایس آئی کے نا م سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بند کرنے کی سخت ہدایات جاری Reviewed by Unknown on 22:38:00 Rating: 5

No comments