نئے سال کے استقبال کی تیاریاں شروع، نیو ایئر بال پر نئی کرسٹلز لگا دی گئی
نیو یارک(قدرت نیوز)نیو یارک میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ٹائمز سکوائر میں نیو ایئر بال پر نئی کرسٹلز لگا دی گئی ہیں، 12 فٹ کے بال پر 2ہزار688 کرسٹلز لگی ہیں،ان میں سے خراب کرسٹلز کو تبدیل کر دیا گیا، بال کو 470 فٹ کی بلندی پر نصب کیا جائے گا، نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں نئے سال کے موقع پر بال لگانے کی روایت 1907 سے چلی آ رہی ہے،ہر برس کی طرح آنے والے سال کی تھیم \'\'گفٹ آف فورٹیٹیوڈ \'\' ہے،سال 2015 کے استقبال کی تقریبات 31 دسمبر کو شام 6بجے شروع ہوں گی جو رات گئے جاری رہیں گی۔
نئے سال کے استقبال کی تیاریاں شروع، نیو ایئر بال پر نئی کرسٹلز لگا دی گئی
Reviewed by Unknown
on
04:03:00
Rating:

No comments