[Daily Beats]

Ads Top

واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کا امکان



نوجوانوں میں انتہائی مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے اب موبائل فونز کی دنیا سے نکل کر انٹرنیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے اطلاعات اس وقت سامنے آئی جب واٹس ایپ کی حریف میسجنگ اپلیکشن ٹیلیگرام کے بانی پیرول ڈورو نے یہ بیان جاری کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن میں کام شروع کردیا ہے۔
اگرچہ واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اپنی اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے ویب ورژن کا اعلان نہیں کیا تاہم کمپیوٹر ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ حالیہ اپ ڈیٹس میں ایک کوڈ چھپا ہوا ہے جس میں " واٹس ایپ ویب" کا ذکر موجود ہے۔
اس کوڈ میں ویب کے ساتھ ساتھ یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح واٹس ایپ کے ویب ورژن میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت زیادہ ٹھوس ثبوت تو نہیں مگر اس سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم ویب میں فعال ہونے کے لیے کچھ کام ضرور کررہے ہیں۔
چھ سو ملین سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ سب سے بڑی میسجنگ سروس ہے جس نے تاحال ویب ورژن کو متعارف نہیں کرایا ہے اور اسے صرف موبائل فونز پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کا امکان واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کا امکان Reviewed by Unknown on 04:36:00 Rating: 5

No comments