[Daily Beats]

Ads Top

فیس بک کا اب تک سب سے منفرد فیچر متعارف


فیس بک اس وقت انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وقت لینے والی سائٹ ہے جہاں ہر ایک ہی گھنٹوں مگن رہتا ہے مگر اب اس نے دفتری ملازمین کو اپنا پورا وقت سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر گزارنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
یہ ہے فیس بک ایٹ ورک یعنی دفتری فیس بک جو بنیادی طور پر کاروباری اداروں کے لیے اپنا فیس بک جیسا سوشل نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس میں تمام فیچرز جیسے نیوز فیڈ، تصاویر و دیگر فیس بک جیسے ہی ہیں تاہم اس کا رنگ نیلے کی بجائے سفید ہوگا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں وقت گزاری کے دوران اگر باس دیکھ بھی لے گا تو اسے دفتری امور کا ہی حصہ سمجھے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ کچھ کاروباری اداروں کے لیے موبائل فون اپلیکشن کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے تاہم بہت جلد اس کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی پیش کردیا جائے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ فیس بک ایٹ ورک کے فیچر کے ذریعے لوگوں کا دفتری کام زیادہ موثر طریقے سے ہوسکے گا اور اسے فیس بک کے ملازمین کافی عرصے سے استعمال کررہے ہیں تاہم اب ہم اسے پوری دنیا کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔
افادیت اور دفتر میں فیس بک پر وقت گزارنا چاہے متضاد الفاظ لگیں مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے خیال میں یہ دفاتر میں بہت زیادہ کامیاب فیچر ثابت ہوگا اور ملازمین کو اپنی فیس بک ونڈو بار بار چھپانی نہیں پڑے گی۔
فیس بک کا اب تک سب سے منفرد فیچر متعارف فیس بک کا اب تک سب سے منفرد فیچر متعارف Reviewed by Unknown on 10:30:00 Rating: 5

No comments