[Daily Beats]

Ads Top

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون متعارف



نیویارک : سام سنگ نے اپنا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون گلیکسی اے سیون متعارف کرادیا ہے۔
یہ نیا اسمارٹ فون محض 6.3 ملی میٹر پتلا ہے اور اس کی مکمل باڈی المونیم سے تیار کی گئی ہے۔
اس کے فیچرز میں آٹو سیلفی موڈ کے ساتھ ساتھ آواز کے شور کو کنٹرول کرنے والا وائس کنٹرول اور ایل ٹی ای کیٹیگری فور جی وغیرہ متعارف کرائے گئے ہیں جس سے تیر ترین ڈیٹا اسپیڈ سے صارف لطف اندوز ہوسکتا ہے۔
اس موبائل کا آپریٹنگ سسٹم آنڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ ہے جبکہ اہم فائلوں اور دستاویزات کے تحفظ کے لیے اضافی سیکیورٹی لیئر بھی فراہم کی گئی ہے۔
سام سنگ کی جانب سے اس کا دو سموں والا ماڈل بھی کچھ ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا خاص طور پر پاکستان سمیت جنوبی ایشیاءاور جنوب مشرقی ایشیاءمیں جہاں کے صارفین میں اس طرح کے موبائلز کی زیادہ مانگ ہے۔

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون متعارف سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون متعارف Reviewed by Unknown on 04:46:00 Rating: 5

No comments