سائنس نے مرَدوں کو وہ خوشخبری سنا دی جو ان کی بیویاں ہرگز نہیں چاہتیں
برلن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کی شریک حیات یا محبوبہ آپ کو دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے منع کرتی ہیں تو انہیں اس تحقیق کے بارے میں ضرور بتائیں جس کے مطابق یہ مردوں کی فطری ضرورت ہے کہ وہ اپنے مرد دوستوں کے ساتھ کبھی کبھار شب باشی کرسکیں اور یہی ان کی اچھی ذہنی صحت کی ضمانت ہے۔
جرمنی کی یونیورسٹی آف گوٹنجن کے ماہرین نے دریافت کیا کہ جب مرد اپنی شریک حیات یا فیملی کے ساتھ ہوتے ہیں تو ان کے دماغ میں دباﺅ پیدا کرنے والے ہارمون کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے مگر جب انہیں اپنے مرد دوستوں کے ساتھ ہلے گلے کا وقت ملتا ہے تو یہ ہارمون واضح طور پر کم ہوجاتا ہے اور یہ خوش باش ہوجاتے ہیں بلکہ بعد میں بھی اس کے اچھے اثرات جاری رہتے ہیں۔ سائنسدانوں نے مکیک نسل کے بندروں پر تحقیق سے یہ بھی معلوم کیا کہ جن نروں کو دیگر نروں کے ساتھ وقت گزاری کا موقع نہیں ملتا وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے نتیجہ میں جسمانی کمزوری اور بیماری بھی پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین نے مردوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوستوں کے ساتھ وقت ضرور گزاریں۔ مگر آوارہ گردی کو عادت ہرگز نہ بنائیں ورنہ گھر میں بھی رسوا ہوں گے اور گھر سے باہر بھی۔
سائنس نے مرَدوں کو وہ خوشخبری سنا دی جو ان کی بیویاں ہرگز نہیں چاہتیں
Reviewed by Unknown
on
03:00:00
Rating:
No comments