[Daily Beats]

Ads Top

گلیکسی 6 کا انتہائٰی دلچسپ اور اہم ترین فیچرمنظر عام پر آگیا


سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے تازہ ترین سمارٹ فون گلیکسی S6 کے متعلق یہ تو کہا جارہا تھا کہ اسے مارچ میں متعارف کروایا جائے گا مگر اب اس کی لانچنگ کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اسے یکم مارچ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں لانچ کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہمانوں کو اس تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھی بھیجے جارہے ہیں جن میں گلیکسی S6 کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ہینڈ سیٹ کی اطراف سیدھی نہیں بلکہ کروی ہوں گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس کی ڈسپلے سکرین 5.1 انچ کواڈ HD MOLED ہوگی اور اس میں رات کے وقت استعمال کیلئے سپر ڈیم فیچر بھی ہوگا۔ پچھلا کیمرہ 20 میگا پکسل جبکہ اگلا 5 میگا پکسل ہوگا۔ ماہرین توقع کررہے ہیں کہ اس فون میں وائرلیس طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری استعمال کی جائے گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے صرف 10 منٹ کیلئے چارج کرنے پر یہ 4 گھنٹے کام کرسکے گی۔ بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں سونی، ہواوے اور HTC کمپنیاں بھی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گی۔
گلیکسی 6 کا انتہائٰی دلچسپ اور اہم ترین فیچرمنظر عام پر آگیا گلیکسی 6 کا انتہائٰی دلچسپ اور اہم ترین فیچرمنظر عام پر آگیا Reviewed by Unknown on 10:15:00 Rating: 5

No comments