فیس بک پر تصویر چوری ہونے کا حل ایپ نے پیش کر دیا
بوسٹن (نیوز ڈیسک) فیس بک پر پوسٹ کی گئی تصاویر پر ہمارے سب فیس بک فرینڈز کی نظر پڑتی ہے مگر ہم نہیں چاہتے کہ سب لوگ انہیں دیکھیں۔ اس مسئلے کا بہترین حل ایک ایسی ایپ ہے جو غیر متعلقہ لوگوں کو آپ کی تصاویر کی بجائے بلیوں کی تصاویر دکھاتی ہے۔ یہ دلچسپ ایپ Wickr ہے۔ جسے انسٹال کرنے کے بعد آپ اس کے وکرٹائمڈ فیڈ (WTF) فیچر کے ذریعے تصاویر شیئر کرسکتے ہیں۔ ایپ انسٹال کرنے کے بعد اس کے WTF ٹیب پر کلک کریں اور نئی تصویر بنائیں یا پہلے سے موجود تصویر کو منتخب کریں۔ اب آپ ان زیادہ سے زیادہ 151 لوگوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کو آپ کی تصویر نظر آسکے گی۔
ان افراد کو یہ تصویر ان کی وکرفیڈ میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران دستیاب رہے گی اور پھر خودکار طریقے سے ختم ہوجائیگی جبکہ باقی لوگوں کو صرف بلیوں کی تصاویر نظر آئیں گی۔ تصویر شیئر کرنے پر سب کو ہی بلیوں کی تصاویر بھیجی جائیں گی مگر جن لوگوں کو آپ نے اجازت دی ہوگی وہ بلی کی تصویر پر کلک کرکے آپ کی تصویر دیکھ سکیں گے۔ وکر کے ذریعے محفوظ بنائی گئی تصاویر کو فیس بک کے سرور بھی نہیں دیکھ سکتے اس ایپ کو اب تک 196 ممالک میں 50 لاکھ مرتبہ ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے۔
فیس بک پر تصویر چوری ہونے کا حل ایپ نے پیش کر دیا
Reviewed by Unknown
on
21:00:00
Rating:

No comments