[Daily Beats]

Ads Top

فیس بک صارفین کے لیے انتہائی بری خبر ،اب کچھ چھپا نہیں رہا



نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک نے بالآخر وہ متنازعہ پرائیویسی پالیسی نافذ العمل کر دی ہے جس کے متعلق دنیا پہلے ہی تشویش میں مبتلا تھی۔ اب آپ فیس بک کے استعمال کے دوران اگر کوئی بھی اور ویب سائٹ وزٹ کریں گے اور اس ویب سائٹ پر جو بھی دیکھیں یا سنیں گے تو فیس بک اس کا مکمل ریکارڈ رکھے گی اور اس کی بنیاد پر آپ کی فیس بک فیڈ اور ٹائم لائن میں اشتہار بھیجے گی۔
مثال کے طور پر اگر آپ فیس بک میں لاگ ان ہونے کے دوران کوئی غیر مناسب ویب سائٹ وزٹ کر بیٹھتے ہیں تو فیس بک کو اس کا مکمل علم ہو گا اور اس کی بنیاد پر آپ کے پاس کوئی فحش اشتہار بھی آ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی کے سامنے شرمندگی بھی اٹھانا پڑ سکتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کسی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو فیس بک اسے دیکھ کر آپ کو خرید و فروخت کے اشتہار بھیجنا شروع کر دے گی۔ اگر آپ اپنے موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تو فیس بک یہ دیکھ سکے گی کہ آپ کون کون سی ایپ استعمال کرتے ہیں غرضیکہ ہر بات پر نظر رکھی جائے گی۔ آپ جیسے ادبلوکک ایڈآن انسٹال کر کے فیس بک کی جاسوسی سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں مگر آپ کی زیادہ تر سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس جاسوسی سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب آپ دیگر کوئی بھی ویب سائٹ وزٹ کریں تو فیس بک سے لاگ آﺅٹ ہوں ورنہ جاسوسی بھی جاری رہے گی اور آپ کو ہر طرح کے اشتہارات بھی بھیجے جائیں گے۔













فیس بک صارفین کے لیے انتہائی بری خبر ،اب کچھ چھپا نہیں رہا فیس بک صارفین کے لیے انتہائی بری خبر ،اب کچھ چھپا نہیں رہا Reviewed by Unknown on 03:04:00 Rating: 5

No comments