کس بات کا پچھتاوا آج بھی ہے ،بل گیٹس نے بتا دیا
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کو دنیا کے کامیاب ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ وہ خود کو اس وجہ سے احمق سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ساری عمر کوئی دوسری زبان نہیں سیکھی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit ر ”مجھ سے کچھ بھی پوچھیے“ نامی نشست میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاش وہ عربی، فرانسیسی اور چینی زبان بول سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول میں انہوں نے لاطینی اور یونانی زبان پڑھی تھی اور ان میں اے گریڈ بھی حاصل کئے گئے مگر وہ انگریزی کے علاوہ کسی بھی زبان پر عبور حاصل نہ کرسکے۔
انہوں نے فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کو چینی طلباءکے ساتھ بات چیت میں چین کی مینڈرین زبان روانی سے بولنے پر خوب سراہا۔ تقریباً 80 ارب ڈالر (تقریباً 80 کھرب پاکستانی روپے) کے مالک بل گیٹس نے اس نشست میں یہ بھی بتایا کہ رات دیر تک جاگتے رہنا ان کی بری عادت ہے جس پر قابو پانے کیلئے وہ آج تک کوشاں ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ چاہے وہ کتنی ہی مزیدار کتاب کیوں نہ پڑھ رہے ہوں مگر رات دیر تک جاگنے کی صورت میں صبح انہیں پچھتانا پڑے گا۔

Reviewed by Unknown
on
13:30:00
Rating:
No comments