انٹرنیٹ ایکسپلورر کو قتل کرنے کا فیصلہ
نیویارک ( قدرت نیوز) ایک زمانہ تھا جب ویب سرفنگ کی دنیا میں مائیکرو سافٹ کے براوزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا راج تھا مگر اب گوگل کروم ہر جگہ چھایا ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بل گیٹس کمپنی نے اپنے اس دور بائی پرانے بروزر کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مائیکرو سافٹ کے مارکیٹنگ چیف کرس کیپوسیلا کا کہنا ہے کہ ہم اس پر تحقیق کررہے ہیں کہ ونڈروز 10میں ویب براوزنگ کیلئے ہمارے بروزر کا نیا برانڈ یا نیا نام کیا ہو ہم انٹرنیٹ ایکسپلورر کو برقرار کھیں گے مگر ہمارے اب ایک نیا براوزر پراجیکٹ اسپارٹن بھی موجود ہے اور ہم اسے ایک نیا نام دینا چاہتے ہیں اگرچہ مائیکرو سافٹ ایکسپلورر کو ختم کرنے جارہی ہے تاہم ایسا مکمل طور پر نہیں ہوگا اور یہ اداروں کیلئے کسی نہ کسی شکل میں موجود ہوگا تاہم ونڈوز 10میں پراجیکٹ اسپارٹن صارفین کیلئے ویب کی دنیا میں رسائی کیلئے ڈیفالٹ براوزر ہوگا اس نئے براوزر میں مائیکرو سافٹ نے متعدد دلچسپ نئے فیچرز جیسے ریڈر موڈ ،وائس اسسٹنٹ کورٹانا اور دیگر متعارف کرائے ہیں اور کمپنی کے خیال میں اسے ایک اچھے نام کے ساتھ متعارف کراکے گوگل کروم کو مسابقت کی جنگ میں پیچھے چھوڑا جاسکتا ہے ۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کو قتل کرنے کا فیصلہ
Reviewed by Unknown
on
22:37:00
Rating:

No comments