دنیا کی مہنگی ترین گاڑی فروخت کیلئے پیش
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی کار ساز ادارے نے دنیا کی مہنگی ترین اور مکمل بلٹ پروف گاڑی فروخت کیلئے پیش کردی ہے اوراس شاندار گاڑی کی قیمت گیارہ لاکھ ڈالرز ہے۔
تفصیلات کے مطابق درٹز گاڑی لٹویا میں پیدا ہونے والے لیونارڈ ینکولووچ نے تیار کی ہے جو پیشے کے اعتبارسے انجینئر ہیں اور١٩٩٠ء کی دہائی سے اس فیلڈ سے وابستہ ہیں۔ یہ گاڑی ٣١٢ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں پر دوڑ سکتی ہے اوراس میں مکمل آرمر پلیٹنگ، بلٹ پروف ونڈوز، ایلکٹریفائڈ ڈور ہینڈلز اور دو پٹرول ٹینکس کے علاوہ بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے۔
غیر ملکی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گاڑی کے موجد کا کہنا تھا کہ امیر افراد بہت ہی عجیب لوگ ہوتے ہیں، انہوں نے یہ کار مخصوص خریداروں کیلئے ہی تیار کی ہے جو مخصوص اور شاندار اشیاءمیں دلچسپی لیتے ہیں، گاڑی کی نشستیں مہنگے ترین چمڑے سے تیار کی گئی ہیں۔
دنیا کی مہنگی ترین گاڑی فروخت کیلئے پیش
Reviewed by Unknown
on
03:01:00
Rating:

No comments