ٹیکنالوجی کا شکریہ! وہ 9چیزیں جو اب ہمیں یاد نہیں رہیں
نیویارک(نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس نے ہمارے لئے کچھ قباحتیں بھی پیدا کی ہیں، جیسے کہ ہم کئی باتیں ٹیکنالوجی کی وجہ سے یاد رکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔آئیے آپ کو چند ایسی باتیں بتائیں جو ہم جدید آلات کی وجہ سے بھول جاتے ہیں۔
ٹیلی فون نمبر
ایک وقت ہوتا تھا کہ کسی کو کال ملانے کے لئے ٹیلی فون نمبر ڈائل کرنا پڑتا تھا۔ہر نمبر کو فون میں ڈالنے کے بعد مطلوبہ شخص سے بات ہوا کرتی تھی لیکن اب موبائل میں اس شخص کا نام موجود ہوتا ہے اور نمبر یاد رکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی اور فوراًنمبر مل جاتا ہے۔یہ ایک آسانی ہے لیکن اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ ہم اپنے دوست احباب اور رشتے داروں کے نمبر بھول چکے ہیں۔

سالگرہ
ٹیلی فون اور دیگر آلات میں یہ خاصیت ہے کہ وہ آپ کو کسی کی سالگرہ کے بارے میں بتا دیتے ہیں۔فیس بک کے ذریعے بھی آپ کو باقی لوگوں کی سالگرہ کا علم ہوجاتا ہے اور آپ کو خصوصی طور پر سالگرہ یاد رکھنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔
ضرب تقسیم
ہم سے پہلی نسل میں ایک خاصیت تھی کہ ان کا ریاضی بہت اچھا تھا اور وہ کھڑے کھڑے بڑی ضرب تقسیم کرلیا کرتے تھے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ زبانی طور پر حساب میں تیز تھے لیکن اب موبائل میں کیلکولیٹر کی بدولت لوگ زبانی طور پر ریاضی میں کمزور ہوگئے ہیں اور اب وہ حساب کتاب کے لئے بھی موبائل کے محتاج ہوچکے ہیں۔
بینک کا چیک
اے ٹی ایم،انٹر نیٹ بینکنگ اور اس طرح کی دیگر سہولیات کی بدولت اب چیک لکھنا قصہ پارینہ بنتا جارہا ہے۔ کبھی لوگ کئی کئی چیک لکھا کرتے تھے لیکن اب یہی عمل انٹرنیٹ پر فوراًہوجاتا ہے۔سادہ الفاظ میں اب تو شاید ہی کسی کو یاد ہو کہ ’کراس چیک‘ کے لئے کیا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
لکھنے کا طریقہ
گندی لکھائی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ کچھ لکھتے نہیں بلکہ ہر چیز کو زبانی کلامی یا کمپیوٹر پر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہاتھ سے نہ لکھنے کی وجہ سے ہماری لکھائی گندی ہوچکی ہے یا دوسرے لفظوں میں ہم لکھنا بھی بھول چکے ہیں۔
پتہ یا نقشہ یاد رکھنا
ماضی میں کسی جگہ پہنچنے کے لئے آپ کو مطلوبہ پتے کے پاس کسی اہم جگہ کے بارے میں علم ہونا ضروری تھا لیکن اب گوگل کی وجہ سے آپ کو ایسی کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں۔بس پتے کو navigationمیں ڈالیں اور آپ اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچ گئے۔
مشکل الفاظ کو یاد رکھنا
کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں جن میں لوگ کشمکش کا شکار ہوجاتے تھے اور انہیں یاد رکھنے کے لئے کئی طرح کے پاپڑ بیلتے تھے لیکن اب ایسا کچھ نہیں اورآپ بآسانی آن لائن ڈکشنری یا ’آٹو کوریکٹ‘کا استعمال کرتے ہوئے سپیلنگ کی غلطیوں سے بچ جاتے ہیں۔
کسی کا انتظار
ماضی میں جب لوگ کسی کوملنے کے لئے کہیں جاتے تھے اور وہ بندہ لیٹ ہوجاتا تھا تو انہیں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی تھی اور آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا کیا جائے لیکن اب آپ اس شخص کو فوراًفون گھما سکتے ہیںیا انتظار کے دوران موبائل پر کوئی بھی گیم کھیل سکتے ہیں یا گانا سن سکتے ہیں یعنی آپ کو ماضی کی وہ بات یاد نہیں جب انتظار کرنا کسی عذاب سے کم نہ تھا۔

الفاظ کا تلفظ
آپ کو اگر الفاظ کے تلفظ کی ادائیگی میں کو ئی مشکل درپیش ہوتو آپ فوراًانٹرنیٹ یا موبائل پر ڈکشنری کا استعمال کرسکتے ہیںاور صحیح تلفظ کا علم ہوجاتا ہے۔
ٹیکنالوجی کا شکریہ! وہ 9چیزیں جو اب ہمیں یاد نہیں رہیں
Reviewed by Unknown
on
23:38:00
Rating:

No comments