دنیا کی نئی بلند ترین عمارت عراق میں؟
دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز اس وقت دبئی کی برج الخلیفہ کے پاس ہے اور 2017 میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کے کنگڈم ٹاور کے پاس چلا جائے گا، مگر ان دونوں سے بھی کہیں بلند عمارت کو بنانے کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔
جی ہاں ایک اور مسلم ملک دنیا کی بلند ترین عمارت کو تیار کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
دی برائیڈ نامی اس عمارت کو عراق کے تیل کی دولت سے مالامال صوبے بصرہ میں تعمیر کیا جائے گا۔
درحقیقت یہ چار جڑے ہوئے ٹاور پر مشتمل عمارت ہوگی 16.6 ملین اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کی جائے گی اور اس میں 604 منزلیں ہوں گی۔
اسے ماہرین تعمیرات نے تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں دنیا کی پہلی ورٹیکل سٹی کا نام بھی دیا ہے۔
اس کے اوپری منزل کے اوپر 616 فٹ بلند اینٹینا ہوگا جس سے اس کی بلندی آسمانوں پر 3780 فٹ تک جاپہنچے گی۔
یہ چیز اسے دبئی کی برج الخلیفہ (2723 فٹ) اور مستقبل کی بلند ترین عمارت کنگڈم ٹاور (3307 فٹ) سے زیادہ بلند کردے گی۔
اس عمارت کا طرز تعمیر ایسا ہوگا کہ یہ جتنی توانائی خرچ کرے گی اتنی ہی پیدا بھی کرے گی جبکہ اس کمپیلکس کے نادر ہوٹل، پارکس کے ساتھ ساتھ ایک ریل نیٹ ورک بھی ہوگا۔
بصرہ کی حکومت نے اسے 2025 تک مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ شہر میں آبادی کی گنجائش کو بڑھایا جاسکے۔
اس عمارت کا ڈیزائن اے ایم بی ایس آرکیٹیکٹس نے تیار کیا ہے۔
دنیا کی نئی بلند ترین عمارت عراق میں؟
Reviewed by Unknown
on
23:58:00
Rating:
No comments