[Daily Beats]

Ads Top

شادی شدہ زندگی خوشگوار بنانے والی غذائیں



جنسی صحت خوشگوار زندگی کے بنیادی ترین عناصر میں سے ایک ہے اور قدرت نے کچھ غذاﺅں میںا یسی جادوئی طاقت رکھی ہے کہ یہ مرد کو قوت باہ اور تادیر ایستادگی کی نعمتوں سے مالا مال کرسکتی ہیں۔ اپ بھی اگر قابل رشک مرد بننا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل غذاﺅں کو روز مرہ خوراک کا حصہ بنائیں:

٭.... تربوز، پپیتہ اور کیلا پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ خون کی باریک نالیوں کو کھولتے ہیں اور دوران خون کو بہتر کرکے تادیر ایستادگی کا باعث بنتے ہیں۔ 
٭.... گری دار میوہ جات، دودھ اور پنیر میں زنک پایا جاتا ہے جو مردانہ ہارمون ٹیسٹا سیٹرون کی افزائش کرتا ہے اور ایستادگی کو دیرپا اور بھرپور بناتا ہے۔
٭.... لہسن اور پیاز میں پایا جانے والا مادہ ایلیسن دوران خون کو تیز کرکے تندئی عضو میں اضافہ کرتا ہے۔
٭.... اسی طرح اخروٹ، چیری اور گہرے رنگ کا چاکلیٹ بھی مطلوبہ مقام کی طرف خون کی ترسیل کو بڑھا کر ایستادگی کا دورانیہ بڑھاتا ہے۔
٭.... ذیا بیطس کے مرض کی وجہ سے اگر تناﺅ میں کمی کا سامنا ہو تو شوگر لیول کنٹرول کرکے اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
٭.... اسی طرح ذہنی دباﺅ کی وجہ سے مسائل درپیش ہوں تو کم نمک والی غذائیں استعمال کریں۔
شادی شدہ زندگی خوشگوار بنانے والی غذائیں شادی شدہ زندگی خوشگوار بنانے والی غذائیں Reviewed by Unknown on 22:45:00 Rating: 5

No comments