دماغی کمزوری سے بچنے کیلئے ہنسیں، ماہرین کا مشورہ
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہنسنے کی عادت جسم میں تناﺅ پیدا کرنے والے ہارمون کے نقصانات کو کم کر دیتی ہے۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ہنسنا چاہئے کیونکہ یہ ڈپریشن کے شکار افراد کے لئے نفسیاتی تھراپی سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہنسنے کی عادت جسم میں تنائو پیدا کرنے والے ہارمون کے نقصانات کو کم کر دیتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ہنسنا چاہئے کیونکہ یہ تنائو یا ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے نفسیاتی تھراپی سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ایک سابقہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تناﺅ کا سبب بننے والا ہارمون کورٹیسول دماغ کے اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے سیکھنے کی صلاحیت اور یاداشت متاثر ہوتی ہے۔ تاہم نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہنسنے سے کورٹیسول سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہنسنے سے بلڈ پریشر، ذیابیطس اور امراض قلب جیسے طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ آپ جتنے کم تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں اتنا ہی آپ کی یاداشت کیلئے بہتر ہوتا ہے اور ہنسنا دماغ میں اینڈورفینز اور ڈوفامائن جیسے کیمیکل کا اخراج بڑھاتا ہے جو مسرت اور دیگر مثبت جذبات کا سبب بنتے ہیں۔
دماغی کمزوری سے بچنے کیلئے ہنسیں، ماہرین کا مشورہ
Reviewed by Unknown
on
06:00:00
Rating:

No comments