واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کےلیے اچھی خبر
نیویارک : موبائل فون ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے صارفین کےلیے فری وائس
کال کی تیاریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکائپ کےلیےخطرے کی گھنٹی
بجادی ۔ ایک رپورٹ کےمطابق دنیا بھر میں 465ملین سے زائد افراد واٹس ایپ
استعمال کر رہے ہیں جن کےلیے ایپلی کیشن پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی
تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ نئے فیچر کے ساتھ صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے
اپنے مطلوبہ شخص کو باآسانی وائس کال کرسکیں گے۔ اس حوالے سے ہالینڈ کی
اینڈرائڈ ورلڈ نامی ایک ویب سائٹ نے کمپنی کامبینہ ٹیسٹنگ اسکرین شاٹ حاصل
کرکے میڈیا پر جاری کردیا ہے۔ اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اپلیکیشن کے
ذریعے باآسانی وائس کال کی جارہی ہے۔ ڈچ ویب سائٹ کےمطابق صارفین اپنے
موبائل کا ہیڈ سیٹ یا ایئرفون بلوٹوتھ کے ساتھ جوڑ کر بھی واٹس ایپ پر کال
کرسکیں گے۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کےلیے اچھی خبر
Reviewed by Unknown
on
08:45:00
Rating:

No comments