فیس بک نے صارفین سے معافی مانگ لی
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے یہ سال شاندار طریقے سے گزارنے پر اپنے صارفین کو مبارک دینے اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کرنے کیلئے ایک ایپ بنائی جو خود کار طریقے سے تصاویر کا انتخاب کرکے ماضی کی خوبصورت یادوں کو تازہ کرتی ہے۔ فیس بک کا یہ اقدام کچھ صارفین کیلئے خوشی کی بجائے شدید غم کا باعث بن گیا اور خصوصاً ویب ڈیزائنر ایرک میئر نے جب اس غم کی طرف توجہ دلائی تو فیسبک کو باقاعدہ معذرت کرنا پڑگئی۔
ایرک نے ویب سائٹ کو بتایا کہ سال 2014ءکے آغاز میں اس کی پیاری بیٹی دماغ کے کینسر کا شکار ہوکر چھ سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئی جبکہ فیسبک ایپ نے اس کی ایک تصویر کو منتخب کرکے جشن کے تصاویر میں لگادیا اور ساتھ لکھا کہ یہ سال نہایت شاندار گزرا۔ ایرک کہتے ہیں کہ اپنی بیٹی کی تصاویر دیکھ کر وہ غم میں ڈوب گئے اور ان الفاظ نے انہیں بہت تکلیف دی کہ ”یہ سال نہایت شاندار گزرا“۔ وہ کہتے ہیں اسی طرح جو اور لوگ بھی اس سال بڑے حادثات اور دردناک واقعات کا شکار ہوئے ان کیلئے یہ ایپ بہت تکلیف کا باعث ثابت ہوئی۔
فیس بک منیجر جوناتھن گیلرنے اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کو بتایا کہ انہوں نے ایرک سے خود رابطہ کرکے معذرت کی اور یہ بھی یقین دلایا کہ ان کے توجہ دلانے کے بعد ایپ میں تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ یہ کسی کیلئے دکھ کا باعث نہ بنے۔ ساتھ ہی فیسبک نے ان صارفین سے بھی معذرت کی ہے جن کے پیارے اس سال ان سے بچھڑ گئے اور فیسبک کے اس فیچر نے ان کی تلخ یادوں کو تازہ کر دیا.
فیس بک نے صارفین سے معافی مانگ لی
Reviewed by Unknown
on
09:22:00
Rating:

No comments