'مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں نے قرآن نہیں پڑھا' سلمان خان
بولی وڈ سٹار سلمان خان عموماً سوشل میڈیا کے ذریعے ہلکے پھلکے پیغامات یا فلموں کی تشہیر ہی کرتے ہیں۔
تاہم، پاکستان کے شہر پشاور میں ایک اسکول پر شدت پسندوں کے حملے میں 130 سے زائد بچوں کی ہلاکت پر ان کے سنجیدہ خیالات سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے اس واقعہ پر ٹوئٹر کے ذریعے کہا ' جہاد کا مطلب کوشش ہے۔ اچھا بننے کی کوشش۔آج جہاد کا سب سے زیادہ غلط مطلب لیا جاتا ہے'۔
Jihad means struggle . Struggle to be good . Jihad is the most misused word today .
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 20, 2014
'لوگوں نے فساد کو جہاد بنا دیا۔۔۔ خواتین پوری طرح مردوں کے برابر ہیں اور ان کے بھی مردوں جتنے حقوق ہیں۔۔۔ مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں نے قرآن نہیں پڑھا'۔
سلمان نے ٹوئیٹر پر اپنے تاثرات ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اردن کی ملکہ رانیہ کی کچھ پوسٹس ری ٹوئیٹ بھی کیں۔
ملکہ کی ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا 'آخر کب تک معصوم بچے انتہا پسندی کی بھیانک قیمت ادا کرتے رہیں گے'۔
سانحہ پشاور کے کچھ دنوں بعد سلمان نے 19 دسمبر کو ٹوئیٹر پر لکھا تھا 'ایک معصوم جان بچانا پوری انسانیت بچانے جیسا ہے، اسی طرح ایک معصوم کی جان لینا پوری انسانیت کی جان لینے جیسا ہے۔۔۔۔۔سب سے بڑا جرم ایک معصوم کی جان لینا ہے۔۔ حتی کہ جنگ کے دوران بھی آپ بچوں، عورتوں، بزرگوں، مذہبی مقامات اور زراعت کو نشانہ نہیں بنا سکتے '۔
'وہ ہم میں سے نہیں جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ نہ ہوں'۔
those who kill in the name of religion have not read the holy book .
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 20, 2014
'مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں نے قرآن نہیں پڑھا' سلمان خان
Reviewed by Unknown
on
07:55:00
Rating:

No comments