[Daily Beats]

Ads Top

ٹوئٹر پر راج کرنیوالے ٹاپ ٹین بھارتی فلمی ستارے


ممبئی (ویب ڈیسک)مداحوں سے رابطہ رکھنا ہو ، اپنی یا فلموں کی تشہیر کیلئے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنی ہوں، بالی ووڈ ستارے دوسرے سوشل میڈیا ذرائع پر ٹوئٹر کو سب سے زیادہ فوقیت دیتے ہیں۔ ٹوئٹر پر سب سے سرگرم بالی ووڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور ابھیشک بچن سر فہرست ہیں۔

مجموعی طور پر ٹوئٹر کی دنیا پر راج کرنے والے ٹاپ ٹین بھارتی فلمی ستاروں کی فہرست کچھ یوں ہے۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، ابھیشک بچن ، ریتک روشن، پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈو کون، سونم کپور، عامرخان، سلمان خان اور سوناکشی سنہا۔ٹوئٹر پر بے حد مقبول میگا سٹار امیتابھ بچن روزانہ اوسطاً 20 ٹوئٹس کرتے ہیں، انکی 88 فیصد ٹوئٹس مداحوں سے بات چیت پر مبنی ہوتی ہیں۔ان کے بعد سب سے زیادہ اوسطاً 10 ٹوئٹس ابھیشک بچن کرتے ہیں۔ گزشتہ برس ابھیشک کی ایک چوتھائی ٹوئٹس اپنی فٹبال ٹیم چنائین ایف سی سے متعلق تھیں۔
 انوپم کھیر روزانہ 8 جبکہ شاہ رخ خان 5 ٹوئٹس کرتے ہیں۔کنگ خان کی 61 فیصد ٹوئٹس کے مخاطب براہ راست مداح ہوتے ہیں۔ریتک اور عامر کی زیادہ تر ٹوئٹس مصنوعات کی تشہیر کیلئے مختص ہوتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا 47 فیصدٹوئٹس میں مداحوں کے ساتھ ذاتی لمحات شیئر کرتی ہیں۔ دپیکا اپنی 46 فیصد ٹوئٹس کے ذریعے موجودہ معاملات پر اظہار خیال کرتی ہیں۔سلمان خان کی زیادہ تر ٹوئٹس مداحوں کیلئے مختص ہوتی ہیں جبکہ انکی ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے کام کی تشہیر کرتی ہیں۔
دوسرے فنکاروں کے مقابلے میں پچھلے سال کے دوران ٹوئٹر پر عامر خان کے مداحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ انکے بعد امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ، سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کا نمبر آتا ہے۔


ٹوئٹر پر راج کرنیوالے ٹاپ ٹین بھارتی فلمی ستارے ٹوئٹر پر راج کرنیوالے ٹاپ ٹین بھارتی فلمی ستارے Reviewed by Unknown on 06:05:00 Rating: 5

No comments