[Daily Beats]

Ads Top

بھاگ کر موبائل چارج کرنے والے جوتے متعارف


واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) گھر سے باہر موبائل فون چارج کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے اور آج کل بکثرت لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ اکثر آپ گھر پر بھی بوقت ضرورت موبائل فون چارج نہ کر پاتے ہوں۔ امریکی کمپنی SolePower نے اس مسئلے کا بہت ہی اچھا حل نکال لیا ہے اور اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ آپ بس چہل قدمی کریں اور آپ کا جوتا موبائل فون چارج کرے۔ 
کمپنی نے EnSole کے نام سے ایک ایسا جوتا تیار کیا ہے جس کے تلوے میں ننھا سا جنریٹر لگا ہے ۔جب ایڑی پر دباﺅ پڑتا ہے تو جنریٹر چلتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والا کرنٹ جوتے کے اوپر کی طرف لگی بیٹری میں سٹور ہو جاتا ہے جسے یو ایس بی پورٹ کے ذریعے موبائل فون ، ٹیبلٹ ، کمپیوٹر اور کیمرے وغیرہ کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ آدھے گھنٹے کی واک کریں تو آپ کو ایک گھنٹے کی چارجنگ دستیاب ہو جائے گی اور اسی طرح ایک گھنٹے کی واک سے اتنا کرنٹ پیدا ہو جائے گا کہ جو موبائل فون کو دو گھنٹے تک چلا سکے۔ کمپنی کے مطابق اس شاندار پراڈکٹ کو عنقریب فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم ابھی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

بھاگ کر موبائل چارج کرنے والے جوتے متعارف بھاگ کر موبائل چارج کرنے والے جوتے متعارف Reviewed by Unknown on 06:23:00 Rating: 5

No comments