[Daily Beats]

Ads Top

لیام نیسن کی اسلام قبول کرنے کی تردید


ہولی وڈ کے میگا اسٹار لیام نیسن نے خود سے منسوب اسلام قبول کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔
العربیہ نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک انٹرویو میں نیسن کا کہنا تھا کہ ' نہیں، میں اسلام قبول نہیں کررہا'۔
واضح رہے کہ لیام نیسن کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے افواہیں 2012 میں دی سن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد گردش کرنے لگیں، جبکہ ان میں مزید اضافہ گزشتہ ماہ ڈیلی میل میں اس خبر کی دوبارہ اشاعت کے بعد ہوا۔
ڈیلی میل میں اداکار کے اس بیان کو شائع کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اپنی فلم ' ٹیکن 2 ' کی شوٹنگ کے دوران اذان کی آواز ان کی روح میں سرایت کر گئی۔
تاہم دبئی میں فلم ' ٹیکن 3 ' کے پریمیئر کے موقع پر 62 سالہ نیسن نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔
نیسن نے وضاحت کی کہ انھیں مذہبی بیداری کی ضرورت نہیں تاہم وہ اسلام میں نماز کے طریقے سے لطف اندوز ہوئے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ' یہ نہایت ہی عجیب تھا کہ ' ٹیکن 2 ' کی شوٹنگ کے دوران ترکی میں اپنے قیام کے پہلے تین یا چار دن تک اذان کی آواز سے وہ جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے تھے کیونکہ اس سے ان کی آنکھ کھل جاتی تھی، تاہم بعد میں وہ اذان کی آواز کے منتظر رہنے لگے'۔
العربیہ کے مطابق یہ نیسن کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ تھا اور وہ ہولی وڈ کے پہلے اداکار ہیں جنھوں نے کسی فلم فیسٹیول کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے فلم پریمیئر میں شرکت کی۔
نیسن کا کہنا تھا کہ 'یہ ناقابل یقین ہے اور اپنی قسم کا پہلا پریمیئر ہے، جس میں میرے ساتھ کوئی ساتھی اداکار نہیں ہے۔ یہ میرا پہلا دورہ ہے اور واقعی شاندار ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے دبئی کے بارے میں مختلف اداکاروں سے بہت سنا ہے، جنھوں نے دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کر رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر دعوت نامہ ملا تو خوشی ہوگی۔
ٹیکن سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیسن نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ ' ٹیکن 3 ' سیریز کا اختتام ہے، حتی کہ اس کی پوسٹر لائن ' یہ یہاں اختتام پذیر ہے' بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
نیسن نے کہا کہ وہ دبئی میں کسی فلم کی شوٹنگ کرنا پسند کریں گے، لیکن ٹیکن 4، 5، یا 6 نہیں۔
یاد رہے کہ فلم ' ٹیکن 3 ' گذشتہ ہفتوں کے دوران باکس آفس پر چھائی رہی اور اس نے 40 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

لیام نیسن کی اسلام قبول کرنے کی تردید لیام نیسن کی اسلام قبول کرنے کی تردید Reviewed by Unknown on 07:50:00 Rating: 5

No comments