فواد خان پریانکا چوپڑا کے مدمقابل؟
بولی وڈ میں تیزی سے ابھرنے والے پاکستانی سپراسٹار فواد خان بہت جلد پریانکا چوپڑا کے مدمقابل نظر آئیں گے۔
انڈین میڈیا کے مطابق زندگی چینیل پر نشر ہونے والے ڈراموں زندگی گلزار ہے اور ہمسفر کے بعد ہندوستان میں فواد خان کی مقبولیت کا ستارہ تیزی سے اوپر جارہا ہے اور انہوں نے بولی وڈ میں فلم خوبصورت کے ذریعے متاثر کن ڈیبیو بھی کیا ہے۔
اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ یہ پرکشش اداکار بہت جلد فلم " میڈم جی" میں پریانکا چوپڑا کے مدمقابل نظر آسکتے ہیں۔
یہ فلم معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر کی ہے جس کی کہانی ایک آئٹم گرل کے سیاستدان بن جانے کے گرد گھومتی ہے۔
اگرچہ ابھی اس فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے فلم ساز یا اداکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی مگر فواد خان اور پریانکا چوپڑا کی جوڑی کی خبریں گرم ہیں اور پرستار اس حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔
بشکریہ زی انڈیا
فواد خان پریانکا چوپڑا کے مدمقابل؟
Reviewed by Unknown
on
08:30:00
Rating:

No comments