[Daily Beats]

Ads Top

سائنس نے انقلا ب برپا کردیا،دنیا کی پہلی ریمورٹ کنٹرولڈ خاتون



ڈبلن (نیوز ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی نے اب یہ بھی ممکن بنادیا ہے کہ سائنسی آلات انسانی جسم کا حصہ بن چکے ہیں اور وہ مریض جن کا زندہ رہنا ممکن نظر نہ آتا تھا اب صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ آئر لینڈ کی 34 سالہ خاتون ڈیرڈے سکیڈونل بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں کہ جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی سائنسی فلم کا کردار ہیں۔ ڈیرڈے جب پیدا ہوئیں تو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں 130 ڈگری کا زخم تھا اور ابتدائی سالوں میں ان کی کمر کے خم کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں اور دیگر اندرونی اعضاء پر شدید دباؤ رہا اور وہ ٹھیک طور پر سانس بھی نہ لے پاتی تھیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ بھی 10 سال کی عمر تک زندہ رہ پائیں گی۔ اس بچی کے درجن بھر آپریشن ہوئے اور وہ 30 سال کی عمر کو پہنچ گئی مگر ہر وقت تکلیف میں رہتی تھی۔ ڈاکٹروں نے بالآخر ایک اچھوتا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے جسم میں ایک مقناطیسی راڈ داخل کیا جو ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے کا کام کرتا تھا۔ اسے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ مقناطیسی راڈ کی وجہ سے ڈیرڈے کی کمر سیدھی ہوچکی ہے اور پہلے جو لڑکی چند قدم نہیں اٹھاسکتی تھی اب جہاں چاہے اور جتنا چاہے چل سکتی ہے۔ ڈیرڈے کہتی ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی نے ان کی زندگی بدل دی ہے اور اب وہ شادی کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔
سائنس نے انقلا ب برپا کردیا،دنیا کی پہلی ریمورٹ کنٹرولڈ خاتون سائنس نے انقلا ب برپا کردیا،دنیا کی پہلی ریمورٹ کنٹرولڈ خاتون Reviewed by Unknown on 22:00:00 Rating: 5

No comments