[Daily Beats]

Ads Top

مسٹربین کی واپسی


برمنگھم (نیوز ڈیسک) مزاح کی دنیا میں مسٹر بین (MR.Bean) اپنی ایک علیحدہ اور ممتاز حیثیت رکھتا ہے اور برطانوی اداکار رووان ایٹکنسن اس شہرہ آفاق کردار کو تین سال بعد دوبارہ شائقین کے سامنے لا رہے ہیں۔ ایٹکنسن نے خیراتی ادارے Comic Relief کیلئے یہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے اور دیگر کئی اہم اداکار بھی اس یادگار کردار کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہو چکے ہیں۔
مسٹر بین نے آخری پرفارمنس London 2012 نامی پروگرام کی تعارفی تقریب میں دی تھی جسے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا اور اس کے بعد یہ ان کی پہلی پرفارمنس ہو گی جس کیلئے کروڑوں شائقین بے تابی سے منتظر ہیں۔

مسٹربین کی واپسی مسٹربین کی واپسی Reviewed by Unknown on 21:00:00 Rating: 5

No comments