[Daily Beats]

Ads Top

شارخ خان کے خلاف بات کرنے پر سلما ن خان کا انتہائی حیران کن رد عمل ،دوستی کا ثبوت دے دیا




ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے افق پر چمکتے دو ستارے سلمان خان اور شاہ رخ خان طویل اختلافات اور تلخیوں کے بعد بالآخر پھر سے قریب آگئے ہیں اور حالیہ دنوں میں مختلف تقریبات میں اکٹھے جلوہ گر ہوتے نظر آئے ہیں۔ فلمی جریدے Pinkvilla نے انکشاف کیا ہے کہ ان دونوں کو قریب لانے میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے خصوصی کردار ادا کیا۔


عامر خان دونوں کو اکٹھا کرنے کیلئے اس حد تک چلے گئے کہ اپنی ہٹ فلم "PK" کی پہلی کاپی اور خصوصی سکریننگ صرف سلمان اور شاہ رخ کیلئے منعقد کی۔ انہوں نے دونوں کو مدعو کیا اور اپنی فلم پر طویل بات چیت کی۔ عامر نے اپنی پروڈکشن ٹیم کو دونوں ستاروں کیلئے فلم کی خصوصی سکریننگ کا اہتمام کرنے کو کہا اور یوں تینوں نے ملکر فلم پر مفصل بات چیت بھی کی اور آپسی اختلافات کو بھی دفع کیا۔ عامر خان کی کوششوں سے ہی تینوں نے ایک ٹی وی شو کی سالگرہ کی تقریب میں لنگی ڈانس بھی کیا۔ جریدے  کے مطابق اب سلمان اور شاہ رخ کے تعلقات اتنے اچھے ہوگئے ہیں کہ سلمان کے گھر پر ایک حالیہ ملاقات میں جب ارجن رامپال نے شاہ رخ کے خلاف کوئی بات کی تو سلمان نے انہیں فوراً اپنے گھر سے چلے جانے کو کہ دیا۔ دونوں ستاروں کے مداح بھی اس نئی دوستی سے نہایت خوش ہیں۔

شارخ خان کے خلاف بات کرنے پر سلما ن خان کا انتہائی حیران کن رد عمل ،دوستی کا ثبوت دے دیا شارخ خان کے خلاف بات کرنے پر سلما ن خان کا انتہائی حیران کن رد عمل ،دوستی کا ثبوت دے دیا Reviewed by Unknown on 22:30:00 Rating: 5

No comments