[Daily Beats]

Ads Top

چیونگم کھانے کے شوقین افراد کو سائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی


ہیگ(نیوزڈیسک)اکثر والدین اپنے بچوں کو چیونگم کھانے سے منع کرتے ہی کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ ان کی صحت کے لئے اچھی نہیں ہے لیکن اب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ چیونگم کھانے سے منہ میں موجود کروڑوں بیکٹیریا دور ہوجاتے ہیں۔
نیدر لینڈ کی یونیورسٹی آف گروننگن کے تحقیق کاروں نے بائیومیڈیکل انجیئنرنگ کے پانچ طالب علموں کو دو مختلف طرح کی سپیر منٹ گم دی اور انہیں اسے 30سیکنڈ سے دس منٹ تک اسے چبانے کے لئے کہا۔ اس کے بعد اس چیونگم کو جراثیم سے پاک ایک پانی کے کپ میں ڈال دیا گیا اور جب اس چیونگم کو الیکٹران مائیکروسکوپ میں دیکھا گیا تو اس پر دس کروڑبیکٹیریا لگے ہوئے تھے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ چیونگم کھاتے ہی بیکٹیریا اس سے چپک جاتے ہیں لیکن جیسے وقت گزرتا ہے بیکٹیریا کی کم مقدار اسے چپکتی ہے اور یوں ہمارا منہ بیکٹیریا سے پاک ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق PLOS ONEجرنل میں چھپ چکی ہے۔

چیونگم کھانے کے شوقین افراد کو سائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی چیونگم کھانے کے شوقین افراد کو سائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی Reviewed by Unknown on 23:00:00 Rating: 5

No comments