[Daily Beats]

Ads Top

ایک لفظ کی غلطی نے 124سال پرانی کمپنی ڈبو دی


لندن (نیوز ڈیسک) جس طرح ایک نقطے کی غلطی محرم کو مجرم بناسکتی ہے اس طرح ایک حرف کی غلطی ایک کامیاب کمپنی کا دیوالیہ نکال سکتی ہے۔ برطانوی سرکاری ادارے Companics House سے بھی ایک حرف کی ایسی غلطی ہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 124 سال پرانی اور کامیاب انجینئرنگ کمپنی کو دیوالیہ نکال دیا۔ یہ غلطی ٹائپنگ کے دوران ایک حرف غلط لکھ دینے سے ہوئی، دراصل سرکاری ادارے کی طرف سے ایک کمپنی Taylor & son LTD کو دیوالیہ قرار دینے کا نوٹس جاری کیا جانا تھا مگر ٹائپسٹ کی غلطی سے ایک "S" اضافی لکھا گیا اور کمپنی کا نام Taylor & Sons LTD ہوگیا جو کہ ایک بہترین انجینئرنگ کمپنی تھی۔

نوٹس کا جاری ہونا تھا کہ یہ بات مشہور ہوگئی کہ سوسال پرانی انجیئرنگ کمپنی دیوالیہ ہوگئی ہے اور جب تک حکومتی ادارے اور کمپنی نے وضاحت پیش کی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ نہ صرف کمپنی کے سپلائرز نے تمام آرڈر منسوخ کردئیے بلکہ کسٹمرز کا اعتماد بھی ختم ہوگیا اور بعد ازاں تمام تر کوششوں کے باوجود محض تین ہفتے میں کمپنی مکمل طور پر دیوالیہ ہوگئی۔ اب عدالت نے سرکاری ادارے کو کمپنی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ کمپنی کے سربراہ ڈیوڈسن سیبری کا کہنا ہے کہ انہوں نے 17 لاکھ ڈالر (17 کروڑ روپے) کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

ایک لفظ کی غلطی نے 124سال پرانی کمپنی ڈبو دی ایک لفظ کی غلطی نے 124سال پرانی کمپنی ڈبو دی Reviewed by Unknown on 10:38:00 Rating: 5

No comments