[Daily Beats]

Ads Top

٢٥ دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش



بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں منایا جائے گا۔ لاہور اور کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں تقریبات ہوں گی۔ 


قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گجرات کے ایک مالدار تاجر تھے جو کہ کاٹھیاوار سے کراچی منتقل ہوئے تھے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی سحر انگیز شخصیت کے بہت پہلو ہیں۔ وہ مضبوط اعصاب، ذہانت، متانت اور بروقت درست فیصلے کرنے کی صلاحیت سے مالا مال تھے۔ ان کی کڑک آواز سننے والوں پر سحر طاری کر دیتی تھی۔ آواز میں گھن گرج اور لہجے میں اعتماد، قائداعظم کی شخصیت کا جادو تھا جو لاکھوں کے مجمعے پر سحر طاری کر دیتا۔ انہوں نے اپنی پراعتماد آواز سے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا بلکہ اپنے عزم کی پختگی سے انہیں منزل تک بھی پہنچایا۔ 15 نومبر 1942ء کو آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس میں قائداعظم نے فرمایا تھا کہ" مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہوگا؟ لیکن پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں۔ مسلمانوں کا طرز حکومت قرآن کریم نے واضع طور پر بیان کر دیا ہے۔ قرآن مجید ہماری رہنمائی کے لئے قیامت تک موجود رہے گا''۔ قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور تدبر کے اپنے ہی نہیں غیر بھی معترف تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ہر طرف سے ہونے والی مخالفت اور لالچ بھی انہیں اپنے راستے نہ ہٹا سکا۔ قائداعظم نے ہمیشہ باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ قائداعظم اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اگر کسی قوم کے سامنے اس کے اجتماعی مقاصد واضع ہوں تو پھر ذاتی یا انفرادی مفادات سے منہ موڑ کر صرف قومی اور اجتماعی حوالوں سے غور وفکر کرتی ہے کیونکہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کا واحد اصول اتحاد اور وحدت میں مضمر ہے۔  
٢٥ دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ٢٥ دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش Reviewed by Unknown on 01:59:00 Rating: 5

No comments