آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
![]() |
اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا— اے پی فوٹو |
دنیائے فلم کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں برڈ مین اور دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل نے نو، نو نامزدگیوں کے ساتھ بازی مار لی ہے۔
87 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں بہترین فلموں کی فہرست میں امریکن اسنائپر، برڈ مین، بوائے ہڈ، دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل، دی ایمیٹیشن گیم، سلما، دی تھیوری آف ایوری تھنگ اور ویپ لیش کو نامزد کیا گیا۔
بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے فاکس کیچر کے اسٹیو کارل، امریکن اسنائپر کے بریڈلے کوپر، دی ایمیٹیشن گیم کے بینڈیکٹ کمبربیچ، برڈ مین کے مائیکل کیٹین اور دی تھیوری آف ایوری تھنگ کے ایڈی ریڈمائن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اسی طرح بہترین اداکارہ کے لیے ٹو ڈیز ون نائٹ کی ماریون کوٹیلیارڈ، دی تھیوری آف ایوری تھنگ کی فلیسیٹی جونز، اسٹل الائس کی جولیانے مورے، گون گرل کی روسمونڈ پائک اور وائلڈ کی ریسی ودرسپون کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین ڈائریکٹر کا معرکہ برڈ مین کے الیجانڈرو جی اناریٹو، بوائے ہڈ کے رچرڈ لنکلیٹر، فوکس کیچر کے بینیٹ ملر، دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل کے ویس اینڈرسن اور دی ایمیٹیشن گیم کے مورٹین ٹیلڈم کے درمیان ہوگا۔
بہترین ایمینیشن فلم کے لیے بگ ہیرو سکس، دی باکس ٹرولز، ہاﺅ ٹو ٹرین یور ڈرینگ ٹو، سانگ آف دی سی اور دی ٹیل آف دی پرنسسز کیگیوا کی نامزدگیاں سامنے آئیں۔
آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
Reviewed by Unknown
on
09:00:00
Rating:

No comments